لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم حکمران اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حماس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ جبکہ اسرائیل امن معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کر رہا ہے۔ غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اسرائیل کو وہاں سے نکالنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پوری امت فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔ اور حماس کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جائے۔ مسلم حکمران اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان پوری مسلم دنیا میں واحد ایٹمی طاقت ہے۔ اور دنیا کے وسائل پر چند لوگوں کا قبضہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہری پاکستان میں داخل ہونے پر گرفتار،مقاصد کیا تھے؟
بنگلادیش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں عثمان ہادی کی شہادت کو نہیں بھول سکتے۔ اور بنگلادیش میں نوجوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہمیں وہ انقلاب چاہیے جو عدل وانصاف کی بنیاد پر قائم ہو۔
