کراچی: مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
شہر قائد میں مرغی کا گوشت 700 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، زندہ برائلر مرغی 470 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 416 روپے کلو ہے جبکہ برائلر گوشت کی سرکاری فی کلو قیمت 630 روپے مقرر کی گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا
سرکاری نرخ کے برعکس مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے، پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنما ملک ظریف کا کہنا تھا کہ مرغی مہنگا ہونے کی وجہ طلب اور رسد ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے نرخ مختلف ہیں۔
