اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ہری پور ضمنی انتخابات سے متعلق الزامات مسترد کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق ہری پور ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ اور فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہونے کا الزام بے بنیاد ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارم 47 ریٹرننگ آفیسر نے 24 نومبر کو صبح 3 بج کر 16 منٹ پر تیار کیا۔ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے 3 بج کر 22 منٹ پر نتائج الیکشن کمیشن کو بھجوائے۔ فارم 47 صبح 4 بج کر 28 منٹ پر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فارم 47 ریٹرننگ آفیسر کے دستخط کے ساتھ ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ اور 26 نومبر کو فارم 48 اور فارم 49 بھی الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا جاب پورٹل پر سرکاری نوکریاں جلد جاری کرنے کا اعلان
اعلامیہ میں کہا گیا کہ انتخابی نتائج پر اعتراض کا فورم الیکشن ٹربیونل ہے۔
