راولپنڈی: جڑواں شہروں میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی۔
جڑواں شہروں میں دفعہ 144 کا اطلاق 24 دسمبر تک رہے گا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے، جلوس اور ریلیوں پر مکمل طور پر پابندی ہو گی۔ جبکہ 4 سے زیادہ افراد کے کسی بھی اجتماع پر پابندی ہو گی۔ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا جاب پورٹل پر سرکاری نوکریاں جلد جاری کرنے کا اعلان
ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ اقدامات عوام کی حفاظت اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
