ملکی توانائی کے شعبے میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پانچ برس سے بند قومی اثاثہ جامشورو پاور پلانٹ دوبارہ فعال ہو گیا ہے۔
منصوبے کی بحالی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف یس ) نے کلیدی کردار ادا کیا، جس کی مؤثر سہولت کاری سے طویل عرصے سے جاری تعطل ختم ہوا اور ریگولیٹری ماحول میں نمایاں بہتری آئی۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری،پاورڈویژن کا اہم بیان آ گیا
پلانٹ کی بحالی سے سالانہ تقریباً 200 ملین ڈالر کی بچت متوقع ہے،ٹیکس کی مد میں ہر سال تقریباً 3 بلین روپے آمدنی کا امکان ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کو اس پیش رفت کے نتیجے میں 2 بلین ڈالر تک آمدن متوقع ہے ۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے 250 ملین ڈالر سالانہ آمدن کی صلاحیت بحال ہوگئی ۔پلانٹ کی دوبارہ فعالی سے 5,000 کے قریب براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع ملیں گے ۔
حکومت مزید بجلی نہیں خریدے گی، مسابقتی مارکیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ
مقامی پیداوار میں اضافے کے باعث 750,000 سے زائد گھرانوں کی توانائی ضروریات پوری کی جا سکیں گی،جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کے پلانٹ کی بحالی کو توانائی کے شعبے میں ایک انقلابی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
