لاہور: ہم نیٹ ورک اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔
ہم نیٹ ورک اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دفتر میں ہوئی۔
سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہم نیٹ ورک کیساتھ معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔
تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایم ڈی سیف سٹیز احسن یونس نے بھی شرکت کی۔ جبکہ چیف ایڈمن آفیسر سیف سٹیز اتھارٹی عمارہ اطہر، سی او او مستنصر فیروز نے شریک تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ معاہدے سے کمیونٹی پولیسنگ۔ بلڈ بینک سہولیات، خواتین اور بچوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات میں بہتری آئے گی۔ ہم نیوز سے معاہدے سے عام لوگوں تک پیغام رسانی میں سہولت میسر آئے گی۔
سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے کہا کہ ایم او یو کے تحت پنجاب پولیس کے عوامی سہولت کے اقدامات بارے قومی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ سیف سٹیز سروسز بارے آگاہی پروگرامز، اشتہارات اور ڈیجیٹل کمپین چلائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نیٹ ورک پاکستان کے ہر مثبت کام کو پروموٹ کرے گا۔ ہم نیٹ ورک پاکستان کے مثبت امیج اور حکومت کے بہتر کاموں کو پروموٹ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اور سیف سٹیز میں جو کام ہو رہا ہے اس کا پوری دنیا کو پتا ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر نمک صحت کیلئے فائدہ مند نہیں، ماہرین نے بہتر انتخاب بتا دیا
درید قریشی نے کہا کہ سیف سٹی پنجاب کا ماڈل کامیاب بنانے کے لیے ہم نیٹ ورک آگاہی مہم میں پہلے سے زیادہ مثبت کردار ادا کرے گا۔
