معروف سوشل میڈیا شخصیت سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد شائع کیے گئے اپنے پہلے وی لاگ سے متعلق آمدن کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔
ڈکی بھائی کو چند ماہ قبل آن لائن ایپلی کیشنز کی تشہیر سے متعلق مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔ رہائی کے بعد ان کی جانب سے جاری کیے گئے وی لاگ کو بڑی تعداد میں دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ انہوں نے مختصر وقت میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کما لیے ہیں۔
مسلم خاتون کے نقاب کھینچنے کا واقعہ، جاوید اختر کا سخت ردِعمل
اس حوالے سے اپنے تازہ وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈکی بھائی نے کہا کہ ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کے مطابق انہیں اپنے چینل پر مکمل اختیار حاصل نہیں اور وہ صرف محدود سطح پر مواد کی تدوین کی اجازت رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نہ وہ ویڈیوز خود شائع کر سکتے ہیں اور نہ ہی آمدن کے اعداد و شمار تک ان کی رسائی ہے، ان کا اشتہارات سے متعلق کھاتہ فی الحال غیر فعال ہے، جس کے باعث انہیں کسی قسم کی مالی آمدن حاصل نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہیں حقائق کے برعکس ہیں۔
ڈکی بھائی کیس: وفاقی سیکرٹری داخلہ نے 4 افسران کے استعفے منظور کر لیے
ڈکی بھائی نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ذاتی کاروباری معاملات، جن میں ان کا ریسٹورنٹ بھی شامل ہے، اس وقت ان کے قریبی ساتھی دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آہستہ آہستہ اپنی معمول کی زندگی کی طرف واپس آ رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں مکمل تفصیل کے ساتھ حقائق سامنے لائیں گے۔
