ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کے کو-ڈائریکٹر کرتن نداگوڑا کا چار سالہ بیٹا افسوسناک لفٹ حادثے میں ہلاک ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کے لفٹ میں پھنس جانے کے فوری بعد اہل خانہ اور موقع پر موجود افراد نے اسے بچانے کی کوشش کی، تاہم حادثے کی شدت اور تیز رفتاری کی وجہ سے کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
مسلم خاتون کے نقاب کھینچنے کا واقعہ، جاوید اختر کا سخت ردِعمل
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تھی اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بچے کو شدید زخمی حالت میں باہر نکال کر اسپتال پہنچایا گیا، بچے کی چوٹیں انتہائی سنگین تھیں اور وہ اسپتال میں علاج کے دوران زندگی کی بازی ہار گیا۔
چرن جیوی سونارش، کرتن نداگوڑا اور ان کی اہلیہ سمردھی پٹیل کرتن کے فرزند تھے۔ اہل خانہ کے دوستوں نے بچے کو خوش مزاج اور توانائی سے بھرپور بتایا. اس اچانک اور المناک نقصان نے والدین کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا اور ان کی زندگی میں ناقابلِ تلافی خلا پیدا کر دی ہے۔
اداکار اور سیاستدان پون کالیان نے سوشل میڈیا پر اس افسوسناک خبر پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چار سالہ سونارش کے انتقال کی خبر سن کر دل دکھی ہوا، میں کرتن نداگوڑا اور سمردھی کو اپنی دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس غم سے نمٹنے کی طاقت دے۔
پاکستان مخالف مواد پر مبنی ایک اور بھارتی فلم بارڈر 2 کا ٹریلر جاری
اس واقعے نے نہ صرف فلمی حلقوں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی صدمے کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں شوبز شخصیات اور مداح غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔
