بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ندھی اگروال (nidhi agarwal)کو ایک فلمی تقریب کے دوران بے قابو ہجوم نے چاروں طرف سے گھیر لیا جس کے باعث وہ شدید خوفزدہ ہو گئیں۔
واقعہ ان کی آنے والی فلم ’دی راجا صاحب‘ کے گانے ’’ساہنا ساہنا‘‘ کی لانچنگ تقریب میں پیش آیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ندھی اگروال ایونٹ ختم ہونے کے بعد باہر نکلتی ہیں، مردوں کا ہجوم ان کے اردگرد جمع ہو جاتا ہے۔
Unfcukingbelievable. pic.twitter.com/Wnb788KoFY
— Wokeflix (@wokeflix) December 17, 2025
شدید دباؤ اور بدنظمی کے باعث اداکارہ کو بڑی مشکل سے اپنی گاڑی تک پہنچایا جاتا ہے، جبکہ موقع پر سیکیورٹی مؤثر انداز میں صورتحال سنبھالتی نظر نہیں آتی۔
مناظر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر غصے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ،سیکیورٹی اور انتظامی نااہلی پر شدید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
