بالی ووڈ کی اداکارہ سریلیلا نے انٹرنیٹ پر وسیع پیمانے پر وائرل ہونے والی اپنی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی جعلی تصاویر کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع سے حال ہی میں باخبر کیا گیا اور اس سلسلے میں پولیس میں شکایت بھی درج کروائی گئی ہے۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے صارفین سے درخواست کی کہ وہ مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی فضول اور بے معنی تصاویر یا مواد کو پھیلانے میں سپورٹ نہ کریں، کیونکہ ٹیکنالوجی کا استعمال اور غلط استعمال دونوں مختلف چیزیں ہیں۔
پاکستانی سینما میں انقلاب، اے آئی سے تیار فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی

سریلیلا نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی کا مقصد زندگی کو آسان بنانا ہے، مشکل نہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں اور ناظرین سے ان کے ساتھ احترام اور وقار کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل کی۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہر لڑکی کسی نہ کسی کے گھر کی بیٹی، بہن، دوست یا ساتھی ہوتی ہے اور کوئی بھی بدصورت یا مسخ شدہ تصاویر کا مستحق نہیں ہے۔
بہوؤں سے متعلق متنازع بیان، صبا فیصل کی وضاحت نے نئی بحث چھیڑ دی
سریلیلا نے اپنے نوٹ کے آخر میں کہا کہ وہ اس مسئلے سے گہرائی سے متاثر ہیں اور اس نوعیت کے مواد کے خلاف حکام کارروائی کر رہے ہیں۔
