لاہور میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مجموعی طور پر 16 ارب روپے کے اہم ترقیاتی فنڈز کی منظوری دی گئی، اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔
اجلاس میں ماڈل ایگریکلچرمالز فیز ٹو کے قیام کیلئے ایک ارب 8 کروڑ روپے، چک 58 سرگودھا میں ویلیو چین کمپوننٹس کے ساتھ شرمپ اسٹیٹ کے قیام کیلئے 13 ارب روپے اور لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہاؤس کے قیام کے لیے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
مزید برآں، فتح جنگ، ڈھلیاں، تلہ گنگ روڈ سے خرالہ تک کیرج وے کی تعمیر کے لیے ایک ارب 26 کروڑ روپے کی فنڈنگ منظور کی گئی۔
اجلاس میں کل 43 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری کیلئے متعلقہ کمیٹی سی ڈی ڈبلیو پی کو بھیجنے کی سفارش بھی کی گئی تاکہ منصوبوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے قانونی اورمالی مراحل تیزی سے مکمل کیے جا سکیں۔
گڑھے میں گر کر بچہ جاں بحق، مریم نواز برہم، اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے کا حکم
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے صوبے میں زرعی ترقی، انفراسٹرکچر اور فوڈ سیکورٹی کے شعبوں کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور عوام کی روزمرہ ضروریات میں سہولت فراہم کریں گے۔
