بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔
عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اور ان کے بھائی سلیمان نے اپنے ویزے کے لیے درخواست دی ہے اور وہ دونوں جنوری میں پاکستان جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ورزش کرتے تصویر وائرل
قاسم اور سلیمان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے عمران سے ملنے کی اجازت لینے کے لیے پاکستانی حکومت سے بات کی کوشش کی جبکہ چند ماہ قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ وہ آ کر عمران خان سے مل سکتے ہیں۔ اس پر قاسم نے جواب دیا کہ انہوں نے کھل کر کہا ہے۔ لہٰذا جب تک وہ اپنی بات پر قائم ہیں تو ہمیں امید ہے کہ جنوری میں جانا چاہیے۔
اس سوال کہ وہ عمران خان کو دیکھ کر ان سے کیا بات کریں گے اور کیا وہ ان سے “کسی ڈیل ” پر غور کرنے کا کہیں گے؟۔اس پر قاسم نے کہا کی کہ “جو بات آپ کو سمجھنی چاہیے وہ ان کی زندگی ہے، عمران خان اسے اپنی زندگی کا مقصد کہتے ہیں کہ پاکستان کو بدعنوانی سے نجات دلائیں‘۔
پی ٹی آئی چھوڑنے والے قاضی انور کے علیمہ خان سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
قاسم نے مزید کہا کہ اگر وہ ابھی ڈیل کرکے ہمارے پاس آئے اور انگلینڈ میں رہیں تو میں جانتا ہوں کہ ان کو یہ تکلیف ہو گی کہ انہوں نے اپنا ملک برباد ہونے کے لیے چھوڑ دیا ہے، میں جانتا ہوں کہ وہ ڈپریشن میں چلے جائیں گے۔
