پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ بھارت کے رجسٹرڈ طیاروں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود 23 جنوری 2026 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس بارے میں پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری سے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ تمام بھارتی ملٹری اور پرائیویٹ جہازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
افغانستان کے وزیر صحت وفد کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہیں۔
