عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔
برینٹ خام تیل 3 فیصد کمی کے بعد 58.92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے، امریکی خام تیل 2.7 فیصد کمی سے 55.27 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین امن معاہدہ تیل مارکیٹ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ روسی تیل پر پابندیوں سے پیدا لاجسٹک رکاوٹیں ختم ہونے کا امکان ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
