پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں یورپی ملک مالٹا پہلے نمبر پر آ گیا، یونان، آئرلینڈ اور رومانیہ دوسرے ، برطانیہ کا پاسپورٹ 35 ویں جبکہ امریکا کا 43 ویں نمبر پر ہے۔
ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، عالمی تصور، دوہری شہریت اور ذاتی آزادی سمیت دیگر عوام پر سالانہ انڈیکس کی درجہ بندی کی گئی جس میں 199 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔
سڈنی واقعہ؛ حملہ آور ساجد نے نومبر میں بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا، بی بی سی
اس درجہ بندی میں یونان نے ویزا فری سفر کے لیے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں جبکہ آئرلینڈ تصور اور آزادی کے لیے اور رومانیہ آزادی کے لیے بہترین درجہ بندی میں سرفہرست رہے ، تینوں ممالک نے دوہری شہریت کے حوالے سے بھی نمایاں درجہ بندی حاصل کی ہے۔
سرفہرست پانچ ممالک میں قبرص بھی شامل ہے، کینیڈا اور جنوبی کوریا 35 ویں نمبر پر ہیں۔ امریکا کو منفرد شہریت پر مبنی ٹیکس نظام کی وجہ سے ڈاؤن کیا گیا ہے۔
