ایمنسٹی انٹرنیشنل (Amnesty International) نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے خاتون کا حجاب کھینچنے کی مذمت کردی۔
ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا خاتون کا حجاب کھینچنا قابل مذمت ہے، یہ عمل اس خاتون کی عزت، خودمختاری اور شناخت پر حملہ ہے۔
حجاب تنازع،زائرہ وسیم نے بھی خاموشی توڑ دی
کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ کسی خاتون کے لباس کو کنٹرول کرے ،ایسے اقدامات خوف کو بڑھاتے ہیں اور مذہبی آزادی کی بنیادوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
اس عمل کی بلا شبہ مذمت اور جوابدہی ضروری ہے،فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں تاکہ کوئی خاتون اس قسم کے ذلت آمیز سلوک کا شکار نہ ہو۔
