برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں شدید موسم اور تیز ہواؤں کے باعث مجسمۂ آزادی (statue of liberty)گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ واقعہ شہر گوائیبا میں پیش آیا، جو ریاستی دارالحکومت پورٹو الیگری کے قریب واقع ہے۔
مقامی حکام کے مطابق اس دوران ہواؤں کی شدت غیر معمولی تھی، جس کے باعث ہنگامی انتباہات جاری کیے گئے تھے۔
مختلف شہروں میں موسم سرد رہے گا ، بعض مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان
یہ مجسمہ برازیل کی معروف ریٹیل چین ہوان (Havan) کے ایک میگا اسٹور کی پارکنگ میں نصب تھا اور شہر کی ایک نمایاں علامت سمجھا جاتا تھا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مجسمہ تیز ہواؤں کے باعث پہلے جھولتا رہا اور پھر اچانک زمین پر آ گرا، جبکہ قریبی گاڑیوں کے ڈرائیور فوری طور پر اپنی گاڑیاں ہٹانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔
WATCH: Replica of the Statue of Liberty topples due to strong winds in Guaíba, Brazil pic.twitter.com/pMxN7KLu5y
— BNO News Live (@BNODesk) December 15, 2025
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کیونکہ شدید موسم کے باعث پارکنگ ایریا تقریباً خالی تھا۔ اس سے قبل سول ڈیفنس حکام نے علاقے کے لیے ریڈ لیول ویدر الرٹ جاری کیا تھا، جس میں شہریوں کو گھروں میں رہنے، دروازے ، کھڑکیاں اور برقی آلات بند کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
حکام کے مطابق اس دوران ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی تھی۔ہوان انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ مجسمہ 2020 میں اسٹور کے افتتاح کے وقت نصب کیا گیا تھا اور اس کے لیے تمام ضروری تکنیکی اور حفاظتی سرٹیفکیشن موجود تھے۔ کمپنی نے واضح کیا کہ صارفین، ملازمین اور مقامی آبادی کی سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے۔
موسمی انفلوئنزا ،پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایات جاری
بیان کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تکنیکی معائنہ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔
واقعے کے فوراً بعد صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا جبکہ احتیاطی تدابیر کے تحت متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
