پاکستان کی سابق معروف گلوکارہ، اداکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں کا دل سے شکریہ جو آپ نے دیں، بس ایک احساس یہ بھی ہے کہ اگر یہی دعائیں قرآنِ پاک مکمل لکھنے پر ملتیں تو دل کو اور زیادہ سکون ملتا۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ دین کو اولین اور دنیا کو ثانوی رکھنا چاہیے۔
اکشے کھنہ کی بے نظیر اور زرداری کے ساتھ تصویر دھریندر تنازعے کے دوران وائرل
View this post on Instagram
شادی کی تقریب میں رابی پیرزادہ نے سادہ اور شائستہ ملبوسات زیب تن کیے، جنہیں مداحوں نے بے حد سراہا، تقریب بظاہر قریبی دوستوں اور فیملی ممبران کے درمیان نجی طور پر منعقد کی گئی۔
مہندی کی تقریب کی ماموں کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ماموں صرف ماں کے بھائی نہیں، وہ ماں جیسا پیار، دوست جیسا سہارا اور دل جیسا سمجھنے والا رشتہ ہیں۔
رابی پیرزادہ نے بھائی کے ساتھ کی خوبصورت تصویر میں لکھا کہ بھائی ہو تو ایسا جو دوست بھی ہو اور محافظ بھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے بھائی جیسا سچا دوست ملا۔
امریکی ریپر کارڈی بی کی عبایا میں پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے ماضی میں شوبز انڈسٹری میں بطور گلوکارہ اور اداکارہ کام کیا، تاہم چند سال قبل ذاتی اور مذہبی وجوہات کی بنا پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ اس کے بعد وہ مصوری، سماجی فلاحی سرگرمیوں اور فنونِ لطیفہ میں متحرک رہی ہیں۔
