عالمی شہرت یافتہ امریکی ریپر کارڈی بی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرتے ہوئے مقامی ثقافتی روایات کا احترام کرتے ہوئے عبایا پہن کر پرفارم کیا۔
کارڈی بی نے اسٹیج پر حاضرین سے خطاب کے دوران ’’السلام علیکم‘‘ کہا اور بعد ازاں انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سعودی عرب کی جدید انفراسٹرکچر، ترقی اور شہری سہولیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہر چیز جدید اور شاندار محسوس ہوتی ہے۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار راب رینر اور ان کی اہلیہ کی لاشیں برآمد
View this post on Instagram
فیسٹیول سے قبل انہوں نے ریاض کے شاندار شاپنگ مالز اور شہری ماحول کی ویڈیوز بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس میں انہوں نے شہر کی رونق اور جدید سہولیات کی تعریف کی۔
ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں بین الاقوامی فنکاروں کی شرکت ملک کے ویژن 2030 منصوبے کے تحت تفریحی اور ثقافتی شعبے کو فروغ دینے اور معیشت کو تیل پر انحصار سے آزاد کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
پاکستانی یوٹیوبرز کی عالمی سطح پر ریکارڈ ساز کامیابی
View this post on Instagram
امریکی ریپر کارڈی بی کا یہ دورہ امریکی شہری مقدمے کے اختتام کے بعد ہوا، اور ان کی شرکت سعودی عرب میں بین الاقوامی فنکاروں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کا عملی مظاہرہ ہے

