انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ (qazi faiz esa)کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے کالعدم ٹی ایل پی کے عہدیدار پیر ظہیر الحسن شاہ کو 35 سال قید کی سزا سنا دی،عدالت نے مجرم پر چھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
ٹی ایل پی کالعدم جماعت قرار؛ وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔
مجرم کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے 2024 میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
