نئی دہلی: بھارتی صوبے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مسلمان خاتون ڈاکٹر کو اپائنٹمنٹ لیٹر دیتے ہوئے اس کا حجاب اتار دیا۔
بھارت میں انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے تحت اسلاموفوبیا اور عورت دشمنی کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر دوبارہ تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مسلمان خاتون ڈاکٹر کو اپائنٹمنٹ لیٹر دیتے ہوئے اس کا حجاب اتار دیا۔ جس کے بعد شدید عوامی اور سیاسی ردعمل سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر سے کہا کہ وہ اپنا حجاب اتاریں اور پھر خود ہی حجاب کو کھینچ کر ہٹا دیا۔ اس واقعے پر بھارت کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے وزیراعلیٰ بہار سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
کانگریس کے مطابق اعلیٰ عہدے پر فائز شخص کا یہ رویہ ناقابل قبول اور شرمناک ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ نتیش کمار نے خواتین کا وقار پامال کیا۔ اور ذاتی و مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کی۔ بی جے پی اور اتحادی حکومتوں میں خواتین اور اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ پر سوالیہ نشان ہے۔ ایسی بدتمیزی بالکل ناقابل معافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں نئے سال پر دھماکوں کی منصوبہ بندی پکڑی گئی
یہ واقعہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں اور خواتین کے تحفظ کے حوالے سے جاری سیاسی اور سماجی بحث میں ایک اور سنجیدہ موڑ کے طور پر سامنے آیا ہے۔
