کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس (pakistan express)پر شرارتی بچوں نے پتھراؤ کردیا۔
واقعے میں مسافر ٹرین کے انجن کے شیشے ٹوٹ گئے، ڈرائیور محفوظ رہے،انجن کے شیشے ٹوٹنے کے باعث مسافر ٹرین شہداد پور اور ٹنڈو آدم کے درمیان رک گئی،کوٹری سے متبادل انجن طلب کرلیا گیا۔
مری گلاس ٹرین؛اسٹیشنز اور کرایے کی تفصیلات سامنے آگئیں
دوسری جانب سرگودھا میں ایس پی یو کی گاڑی ٹرین کے ساتھ ٹکرانے سے دو اہلکار شہید، 3 زخمی ہوگئے، ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی یو اہلکار معمول کے مطابق گشت کی ڈیوٹی پر تھے کہ گاڑی ٹرین کی زد میں آگئی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے لیا، ڈی آئی جی ایس پی یو سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بہترین ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔
