راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے وکلا کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے تیار کردہ ملاقات کی فہرست چوہدری اویس ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کی۔
جیل حکام کو دی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور فتح اللہ برکی کا نام شامل ہے۔ جبکہ نادیہ خٹک، شمسہ کنول ایڈووکیٹ بھی ملاقات کرنے والوں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں پائلٹ سمیت عملے کی سیاسی پناہ کی درخواست؟ پی آئی اے نے وضاحت کر دی
ذرائع کے مطابق ملاقات قانونی ضابطے کے تحت ہوگی اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران تمام ضروری سہولیات اور حفاظتی اقدامات فراہم کیے جائیں گے۔
