کراچی میں 28کروڑ مالیت کی منشیات مبینہ طور پر 5کروڑ میں فروخت کردی گئی،کراچی پولیس چیف نے سی آئی اے پولیس کی مبینہ منشیات فروشی کا نوٹس لے لیا،ڈسٹرکٹ اور سی آئی اے پولیس نے 508 کلو گرام مختلف اقسام کی منشیات پکڑی تھی۔
سی آئی اے پولیس پر الزام ہے کہ منشیات 5کروڑ روپے کے عوض منشیات فروشوں کے سپرد کردی گئی،منشیات ایس آئی یو کے تفتیشی افسر اور اہلکار نے فروخت کی۔
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی،30لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ منشیات پرانی سبزی منڈی اور سائٹ ایریا کے منشیات فروشوں کو بیچی گئی، پولیس اہلکاروں نے منشیات فروش سے گاڑی اور5لاکھ روپے رشوت بھی لی،کیس سے ایکسائز اہلکار کو نکالنے کیلئے ایک کروڑ روپے رشوت طلب ،55 لاکھ وصول کئے گئے ۔
کراچی پولیس کے شعبہ ایس آئی یو کے ایس ایچ او کو تبدیل کردیا گیا،ڈی آئی جی ویسٹ معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کریں گے۔
