کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان نے مانیٹر پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائٹس کی کمی کر دی۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سود 11 فیصد سے کم کر کے 10.5 فیصد مقرر کر دی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نئی شرح سود آئندہ دو ماہ کے لیے نافذ العمل ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل مسلسل تین مانیٹری پالیسی اجلاسوں میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا۔ تاہم موجودہ معاشی اشاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے سبسڈی میں 143 ارب کی کٹوتی کر دی، بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کا مقصد مہنگائی کو قابو میں رکھتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
