جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ قرآن پاک پر حلف لے کر کہتا ہوں کہ میری ڈگری اصل ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ جسٹس طارق محمودجہانگیری خود آئے ہیں، مجھے صرف جسٹس طارق محمود جہانگیری کوسننا ہے۔
عدالت سے جسٹس طارق محمود نے کہا کہ قرآن پاک پر حلف لے کرکہتا ہوں کہ میری ڈگری اصل ہے، انہوں نے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کر دی۔
جسٹس طارق محمود نے کہا کہ مجھے کام سے روک دیا گیا جو عدالتی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا، انہوں نے چیف جسٹس کے بینچ میں بیٹھنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بینچ پر اعتماد نہیں، اگر کیس سننا ہے تو کسی اور بینچ کو بھجوا دیں۔
جسٹس طارق محمود نے عدالت سے کہا کہ پٹیشن کا جائزہ لینا اور وکیل مقرر کرنا ہے، کچھ وقت دیا جائے، انہوں نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تین دن کا وقت بہت کم ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرارکراچی یونیورسٹی کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو پٹیشن اور متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
پتنگ بازی کی اجازت ، پنجاب حکومت کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، بعد ازاں عدالت نے جسٹس طارق محمودجہانگیری ڈگری کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
