بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے اہم عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے نکال دیا گیا۔ جس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
خبر ایجسی کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے ڈیجیٹل اتحاد ’پیکس سیلیکا‘ سے بھارتی بے دخلی پر سوالات اٹھا تے ہوئے پیکس سیلیکا سے بھارت کے اخراج کو مودی حکومت کی عالمی سطح پرانتہائی گراوٹ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کی سڈنی حملے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم سازش بے نقاب
بھارتی اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مئی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست عالمی سطح پر رسوائی کی اہم وجہ ہے ، 10 مئی کے بعد امریکا کی جانب سے پیکس سیلیکا سے بھارت کو نکالا جانا حیران کن نہیں۔
واضح رہے کہ پیکس سیلیکا اتحاد کا مقصد قابلِ اعتماد اتحادیوں کے ساتھ محفوظ سلیکون سپلائی چین قائم کرنا ہے۔
