اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔
سیونتھ ایونیو پر نوجوانوں کی ڈرفٹنگ کرتے ہوئے ویڈیوز سامنے آگئیں، سیونتھ ایونیو، جناح ایونیو سمیت متعدد سیکٹرز میں خطرناک طریقے سے گاڑیاں چلانے کے مظاہرے کئے جاتے ہیں۔
ڈرفٹنگ کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، سیونتھ ایونیو پر دو گاڑیوں میں سوار نوجوان خطرناک کرتب دکھانے کا مقابلہ کرتے رہے۔
معروف روحانی شخصیت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کر گئے
واضح رہے کہ چند روز پہلے سیکریٹریٹ اسٹیشن کے قریب ڈرفٹنگ کے دوران ٹکر لگنے سے دو نوجوان لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں تھیں۔ اس واقعہ پر ٹریفک پولیس کا ابھی تک موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
