سڈنی میں فائرنگ کے وقت خوفناک منظر تھا ، فیملی کیساتھ ریسٹورنٹ میں بند ہو گیا ، مائیکل وان

michael waun

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے وقت انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان بھی جائے وقوعہ سے تھوڑے سے فاصلے پر موجود تھے۔

مائیکل وان کا کہنا ہے کہ میں بھی وہاں موجود تھا ، حملے کے بعد ریسٹورنٹ کا باؤنسر ہاتھ میں گن پکڑے میرے پاس آیا اور مجھے اندر جانے کا کہا، ہم حملے سے چند سو قدموں کے فاصلے پر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ میں بند ہونا بہت خوفناک تھا، ایمرجنسی فورسز اور دہشتگردوں کیساتھ لڑنے والے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سڈنی واقعہ ، ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں اسٹیڈیم کے باہر سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

مائیکل وان نے کہا کہ سائرن کی آواز اکثر شارک کے حملے یا 2 نوجوانوں کی لڑائی کی وجہ سے سننے میں آتی ہے، ہمیں جلد پتہ چل گیا کہ یہ فائرنگ کا واقعہ ہے، بہت خوفناک منظر تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم 6 لوگ تھے، میں میری اہلیہ، اس کی بہن، میری دو بیٹیاں اور ان کی سہیلی تھی، میں خود کو جتنا پُرسکون رکھ سکتا تھا اتنی میں نے کوشش کی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp