یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کے آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرنے پر انہیں عبوری ضمانت مل گئی۔
رجب بٹ اور ندیم مبارک (نانی والا) نے لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری درخواست ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں، دونوں نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت دائر کی۔
رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ این سی سی آئی اے کے مقدمات درست نہیں۔
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
دونوں یوٹیوبرز نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش میں تعاون کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت گرفتاری سے روکے۔
عبوری ضمانت کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے سماعت کی، عدالت نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت 6 جنوری تک منظور کر لی اور دونوں ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔
