اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سڈنی میں پیش آنے والے واقعے پر آسٹریلوی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت نے یہود مخالف جذبات پر تیل ڈالا، جب یہود مخالف جذبات بڑھ رہے تھے تو آسٹریلیا کی قیادت خاموش رہی، روک تھام کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
سڈنی واقعہ ، حملہ آور باپ بیٹا نکلے ، آسٹریلیا میں آج یوم سوگ کا اعلان
یاد رہے کہ گزشتہ روز سڈنی کے مشہور بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 افراد زخمی ہوئے تھے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کو وہاں موجود ایک شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بہادری سے پکڑا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔
