پاکستان نے افغان سرزمین کو بلا امتیاز ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
افغانستان سے متعلق تہران میں ہمسایہ ممالک کے خصوصی نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان سمیت افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کے نمائندے نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستانی نمائندہ محمد صادق نے کہا کہ افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشتگردی خطے کیلئے سنگین چیلنج ہے، مشکلات کا شکار افغان عوام بہتر مستقبل کے حقدار ہیں۔
پاکستانی نمائندہ محمد صادق نے کہا کہ افغانستان کے ڈی فیکٹو حکمران عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
بھارتی میڈیا کی سڈنی حملے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم سازش بے نقاب
انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین کو بلا امتیاز ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کیا جائے، وہی افغانستان ہمسایہ ممالک کا اعتماد بحال کر سکتاہے جودہشت گرد عناصر سے پاک ہو۔
