وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کے تحفظ اور نظام میں شفافیت لانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔
پروٹیکٹر سمیت کسی بھی سرکاری یا متعلقہ عمل کیلئے فیس یا چارجز کی نقد وصولی ختم کردی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات: دسمبر نوکری کی تلاش کے لیے نہایت موزوں مہینہ قرار
بیورو آف امیگریشن(bureau of emigration & overseas employment) نے اس ضمن میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق بیرونِ ملک ملازمت کیلئے جانے والے امیدوار اب تمام ادائیگیاں صرف بینک یا منظور شدہ آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع سے ہی کرینگے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو بھی امیدواروں سے کسی قسم کی کیش وصولی کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ تمام ادائیگیاں صرف بینک یا منظور شدہ ڈیجیٹل طریقوں کے ذریعے ہی قابل قبول ہوں گی۔
سرکاری نوکری کے حوالے سے عمر کی حد، حکومت کا بیان سامنے آگیا
حکام کے مطابق فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔واضح رہے ہر ماہ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شہری روزگار کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں۔
