ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر 78 ہزار آپریشن کیے گئے، دوران آپریشن 700 سے زائد ہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت قیام امن کیلئے اقدامات کر رہی ہے، خاران میں آج کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
قلات آپریشن میں 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
اس موقع پر ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں ایس ایچ او سٹی خاران کو شہید کیا گیا،خاران سے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا،گرفتار دہشتگرد ایس ایچ او سٹی خاران کے قتل میں ملوث تھے۔
شہید ایس ایچ او نے دہشتگردوں کیخلاف متعدد کارروائیاں کیں ،گرفتار دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ بگٹی میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک
دہشتگردوں کو بھارت سے ہدایات ملتی ہیں،اس لیے انہیں فتنہ الہندوستان کہا جا تا ہے،دہشتگردوں کے کیمپس میں افغانستان کے لوگ بھی موجود تھے ،ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کے تانے بانے بھی افغانستان سے ملتے ہیں۔
