الیکشن کمیشن (election commission of pakistan)نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا۔
صوبائی وزیر میر لیاقت لہڑی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا گیا،میرلیاقت لہڑی نے ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے میر لیاقت لہڑی کو 15 دسمبر کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹر ہو گئی
یاد رہے الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق 28 دسمبر 2025 ء کو انتخابات کرانے کا فیصلہ دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے تحریری طور پر فیصلہ جاری کیا ۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کوطلب کرلیا
بنچ کے رکن شاہ محمد جتوئی نے اختلافی نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں کوئٹہ میں شدید سردی کی وجہ سے یہاں کے رہائشی دیگر اضلاع کی طرف ہجرت کر جاتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ صوبہ میں امن و امان کی صورتحال درست نہیں ہے ، اس لئے ا نتخابات ملتوی کئے جائیں ۔
