پی ایس9شکارپورمیں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تمام پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آگیا۔
پیپلز پارٹی کےآغا شہباز درانی73ہزار554ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے،جےیو آئی کےسیدرشداللہ9ہزار412ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے۔
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن
واضح رہے حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 178 تھی ،پولنگ کاعمل شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہا،تمام 178 پولنگ اسٹیشنز پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔
54 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے گئے ،پی ایس 9 شکارپور کی نشست آغا سراج خان درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
