ایک ہفتے کے دوران پی ٹی آئی(PTI) کو تیسرا شدید دھچکا لگ گیا،سینئر رہنما تمام عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انصاف لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صدر قاضی انور مستعفی ہوگئے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی بنیادی رکنیت، کور کمیٹی اور دیگر تمام عہدوں سے استعفی دے رہا ہوں،پارٹی قیادت کو معلو م ہے کہ کیوں استعفیٰ دے رہا ہوں۔
پی ٹی آئی کی جیل سے باہر موجود قیادت نااہل ہے، عمران اسماعیل
یاد رہے پچھلے ہی ہفتے 7 دسمبر کو پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
3 دن بعد 10 دسمبر کو لیہ سے سجاد حسین المعروف سجن خان نے تحریک انصاف کو چھوڑ کرپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
علاوہ ازیں شوکاز نوٹس ملنے پر پی ٹی آئی کے کئی عہدیداروں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیے۔
مستقل احتجاج پر بانی پی ٹی آئی کو دوسری جیل منتقلی کا سوچ سکتے ہیں ، رانا ثناء اللہ
سات دسمبر کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ پہنچانے پر ضلعی تنظیم کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کئےگئے تھے۔
