طالبان رجیم کا بگرام ایئر بیس پر فوجی سازوسامان کی تیاری سے متعلق پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔
امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر طالبان نے بطور گمرا ہ کن پروپیگنڈا جنگی مشقیں دکھائیں، طالبان رجیم نے بگرام ایئر بیس پر طیاروں کی مرمت اور عسکری پریڈز بھی دکھائیں۔
بگرام ایئر بیس واپس نہ کیا تو افغانستان کیساتھ ‘بہت برا’ ہوگا، صدر ٹرمپ
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے تحقیقاتی حلقے بگرام ایئر بیس کی سرگرمیوں پرنظر رکھے ہوئے ہیں، بگرام ایئر بیس پر جنگی طیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کی تیاری کے دعوؤں میں حقیقت نہیں۔
