سوڈان میں اقوام متحدہ مشن کے بیس پر ڈرون حملے میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے یو این امن مشن کے 6 ارکان جاں بحق ہو گئے۔
اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق سوڈان کے خطے کوردوفان ریجن میں یو این مشن کے بیس کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ، حملے کے نتیجے میں 6 ارکان زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں کا تعلق بھی بنگلہ دیش سے ہے۔
بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیشی اہلکاروں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔
سوڈان میں سعودی اسپتال پر ڈرون حملہ ، 67 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی
دوسری جانب یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔
سوڈانی فوج نے اس حملے کا الزام باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس پر عائد کیا ہے تاہم آر ایس ایف نے واقعے پر تاحال کوئی فوری ردِعمل نہیں دیا۔
