وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی مجموعی تعداد کے حوالے سے اعدا د و شمار سامنے آ گئے۔
سرکاری دستاویز کے مطا بق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں ،ذیلی دفاتر اور آئینی داروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہے ۔
وفاقی ملازمتوں میں خواتین کے تناسب کی شرح 5 اعشاریہ 83 فیصد ہے، تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو نیا مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں خواتین کیلئے مختص 10 فیصد کوٹہ پر عمل درآ مد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
وفاقی ملازمین کیلئے خوشخبری ، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی منظوری
رپورٹ کے مطابق 38 وزارتوں اور ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 5 لاکھ ، 81 ہزار 158 ملازمین کام کرتے ہیں، جن میں سے مرد ملازمین کی تعداد 5 لاکھ ، 50 ہزار 126 جبکہ خواتین کی تعداد 31 ہزار 455 ہے۔
