تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس سروس ملازمین نے آئی جے پی روڈ فیض آباد کے اسٹاپ کے قریب ٹریک پر احتجاج مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ختم کر دیا۔
احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی تھی، جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔
میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کام چھوڑ ہڑتال کر دی تھی۔ میٹرو بس سروس کے ملازمین نے کاؤنٹرز بند کر دیے تھے۔
سیکرٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے میٹرو بس انتظامیہ سے مسئلہ کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے تنخواہوں کی فوری ادائیگی پر بات چیت کی۔
فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی ایک دوسرے کے پارٹنر ہیں، وزیر دفاع
ملازمین کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کے متعلقہ ملازمین نجی ٹھیکیدار کے کنٹریکٹ پر ہیں، ملازمین کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار عملہ کی جانب سے ہر ماہ تنخواہوں میں تاخیر اور چھ ہزار روپے کمیشن برداشت نہیں۔
نجی کمپنی سے سیکرٹری آر ٹی اے کے مذاکرات کامیاب ہو گئے، سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی ہے، نجی کمپنی نے ملازمین کی تنخواہیں روک رکھی تھیں۔
سیکریٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے کہا کہ نجی کمپنی کی یقین دہانی پر ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ نجی کمپنی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ میٹرو بس سروس میں تعطل پیدا نہ ہو۔
