اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھری میں تیز رفتاری کے باعث ایک گاڑی نالے میں جا گری۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ ایک روز قبل پیش آیا، تاہم گاڑی تاحال نالے سے نہیں نکالی جا سکی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی میں تین نوجوان سوار تھے، جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر مدد فراہم کی، جبکہ واقعے کی اطلاع متعلقہ اداروں کو بھی دی گئی۔
گاڑیوں کی فروخت میں 33فیصداضافہ ریکارڈ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری حادثے کا سبب بنی۔
