سعودی عرب کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کنٹینٹ کریٹر عبداللہ بن مرضع العتیف القحطانی المعروف ابو مرضع ریاض کے شمالی علاقے ہیل کی مرکزی شاہراہ پر سفر کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر خاموش رہنے والے لوگ کون؟ نفسیات نے 5 نمایاں خصوصیات بتا دیں
گاڑی میں ان کے کزن اور ایک دوست بھی سوار تھے۔ جبہ روڈ پر ان کی گاڑی ایک ٹھیکے دار کمپنی کی روڈ مینٹی نینس مشین سے ٹکرا گئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس میں ابو مرضع کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔
ریسکیو اداروں نے تینوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کے کزن کومے میں چلے گئے۔ ان کی حالت تاحال تشویشناک ہے جب کہ ان کے دوست کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔
امریکا میں داخلے کیلئے سیاحوں کو پانچ سالہ سوشل میڈیا ہسٹری فراہم کرنا ہوگی
افسوسناک واقعے پر سعودی عرب کی سوشل میڈیا کنٹینٹ کریٹر کمیونٹی سوگوار ہوگئی۔
