ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
سولہ دسمبر سے قیمتوں میں تقریباً بارہ روپے تک کمی ہو سکتی ہے، آئل انڈسٹری کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں ورکنگ پیپر مکمل کر لیا گیا ہے اور قیمتوں میں کمی کی سفارشات اوگرا کو بھیج دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 36 پیسے کمی ہو سکتی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 95 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل فی لیٹر 10 روپے تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 11 روپے 70 پیسے کرنے کی تجویز اوگرا کو بھجوائی گئی ہے۔
مہنگائی کی شرح میں کمی، چینی اور دالیں سستی ہو گئیں
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہو گا، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہو گا۔
