محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی، پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، خانپور اور کوٹ ادو میں دھند رہنے کی توقع ہے۔
بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور گرد و نواح میں اسموگ رہنے کا امکان ہے، سکھر، روہڑی، شکار پور، کشمور، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں دھند رہنے کی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، باجوڑ اور مہمند میں بارش ہونے کی توقع ہے، کرم اور خیبر میں چند مقامات پر پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور نوشہرہ میں دھند رہنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آزادکشمیر میں آج چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
فوج میں تاریخی احتساب نے عوام کا اعتماد بڑھایا، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، طارق فضل چوہدری
واضح رہے کہ ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہو چکی ہیں، محکمہ موسمیات نے 16 دسمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں برف باری اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، 13سے 15 دسمبر تک پہاڑی علاقوں میں برف باری کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلیات میں بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں آج سے بارش و برفباری کا امکان ہے، اس بارے میں پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ سمیت دیگر اضلاع میں آج سے 15 دسمبرتک بارش و برفباری کا امکان ہے، برفباری کے باعث ناران، کاغان سمیت بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
