معروف پاکستانی گلوکارعاطف اسلم (atif aslam)کا ڈھاکہ بنگلا دیش میں کل (13 دسمبر) کو منعقد ہونے والا کنسرٹ اچانک منسوخ ہو گیا ہے۔
عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں تصدیق کی اور کہا” ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہم 13 دسمبر 2025 کو ڈھاکا میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم نہیں کر رہے”۔
گلوکار کے مطابق کنسرٹ کے منتظمین اور مینجمنٹ مقامی حکام سے ضروری اجازت نامے، سیکیورٹی کلیئرنس اور لاجسٹکس کے انتظامات مکمل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث ان کی شرکت ممکن نہ ہو سکی۔
عاطف اسلم کا بھنگڑا، صارفین نے انوکھا الزام عائد کر دیا
دوسری جانب عاطف اسلم کے شائقین جو کنسرٹ کے لیے بے حد پُرجوش تھے، تقریب کی اچانک منسوخی پر شدید مایوس ہیں۔کنسرٹ اب دوبارہ کب ہوگا، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔
