وزارت مذہبی امور نے جعلی کمپنی کی جانب سے خادمین حج (khadmeen e hajj) کا اشتہار دینے کا نوٹس لے لیا۔
ڈی جی ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خدام الحجاج کی بھرتی کا جعلی اشتہار شائع کرنے پر ملزمان کے خلاف قانونی کا روائی کی جا ئے۔
سرکاری حج اسکیم 2026 کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری مہلت میں 3 روز کی توسیع
خط میں 8 دسمبر 2025ء کو پشاور کے ایک روزنامہ میں شائع ہونے والے اشتہار کا حوالہ دیاگیا ہے جو سعودی عرب کیلئے خادمین حج کی بھرتی سے متعلق ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے خدام الحجاج کے اشتہارات جعلی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وزارت نے ایسا کوئی اشتہار نہیں دیا۔
