ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی کاوشوں اور نادرا کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق (online passport verification)کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، مسلم ملک سرفہرست
پاسپورٹ درخواست گزار اب نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے با آسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کا آپشن بھی میسر ہوگا۔
اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن اور جدید سہولیات متعارف کروانے کیلئے پرعزم ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا
اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانیز اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے۔
