امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ڈاکٹروں نے ایک خاتون کا ٹیومر سمجھ کر آپریشن کیا، لیکن دورانِ سرجری انہیں پیٹ کے اندر ایک مکمل مدت تک پلنے والا بچہ مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق 41 سالہ خاتون کو پیٹ میں درد اور دیگر مسائل کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، آپریشن سے پہلے کیے گئے ٹیسٹ میں حمل کا پتا چلا، اور مزید اسکینز سے معلوم ہوا کہ بچہ رحم کے بجائے پیٹ میں جگر کے قریب بڑھ رہا ہے، جو ایک انتہائی نایاب اور خطرناک حالت ہے۔
یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر نے خاتون کا آپریشن کر ڈالا
سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے پہلے بڑی گلٹی نکالی، جس کا وزن تقریباً 22 پاؤنڈ تھا، اور پھر بچے کو بحفاظت نکالا گیا، جس کا وزن تقریباً 8 پاؤنڈ تھا۔ اس مشکل آپریشن میں تقریباً 30 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے حصہ لیا۔
خاتون کو آپریشن کے بعد چند دن انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا کیونکہ انہیں زیادہ خون بہنے کا خطرہ تھا، لیکن بعد میں ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہو گئے۔
امریکی سائنسدان نے دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کر دی
ماہرین کے مطابق پیٹ میں رحم کے باہر حمل بہت نایاب ہوتا ہے اور اکثر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے اس بچے کا زندہ رہنا ایک بڑی طبی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
