گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چینی سستی ہو گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.90 فیصد ہو گئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق 12 اشیاء مہنگی ہوئیں، دس کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 29 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے کے دوران مرغی 6.19 فیصد، آٹا 2.88 فیصد، انڈے 0.93 فیصد مہنگے ہوئے، مہنگی ہونے والی اشیاء میں گھی، کوکنگ آئل اور دال مونگ بھی شامل ہے۔
ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 16.18 فیصد، چینی کی قیمت میں 4.91، پیاز کی قیمت میں 4.08 فیصد اور آلو کی قیمت میں 1.71 فیصد کمی ہوئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سستی ہونے والی اشیاء میں کیلے، دال چنا، دال مسور اور ایل پی جی بھی شامل ہیں۔
